تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:24

آسٹریلیا کی چار سالہ بچی کی پینٹنگز نے سب کو حیران کردیا

آسٹریلیا کی چار سالہ ننھی مصورہ الیٹا اینڈرے کی اسپیس و نیچر سے متعلق پینٹنگز کی نیویارک میں جاری نمائش میں سب کو حیران کردیا۔ چار سالہ بچی کی بے مثال صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے الیٹا کو دنیا کی سب سے چھوٹی مصورہ کا خطاب دیا گیا ۔

نیویارک کی اگورہ گیلری میں لگی نمائش پروجڈی آف کلر میں ننھی مصورہ کی اسپیس و نیچر سے متعلق پینٹینگز کی نمائش کی گئی۔ اس موقع پر الیٹا کی مصوری کو لوگوں نے بے حد سراہا ۔ آئی لیٹا تجریدی آرٹ میں مہارت رکھتی ہے۔ الیٹا کے والدین کا کہنا ہے کہ اسے بچپن ہی سے رنگوں اور برش سے لگائو ہے انھیں اپنی بیٹی پر ناز ہے۔ نمائش میں آئی لیٹا کے چوبیس فن پاروں کو پیش کیا گیا۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.