7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:37
پرسکون نیند کے لئے بیڈروم میں نیلارنگ بہترہے ،ماہرین
کینبرا : آسٹریلیا میں کی گئی تحقیق کے مطابق بیڈروم میں نیلے رنگوں کے استعمال سے پرسکون نیند آتی ہے۔ ماہرین کے مطابق رنگوں کا انسانی صحت پر اثر ہوتا ہے۔
ماہرین نے تحقیق کے ذریعے یہ ثابت کیا کہ جن لوگوں کے بیڈرومز میں نیلے رنگ کا زیادہ استعمال ہے وہ پرسکون نیند سوتے ہیں۔دوسو افراد پر کی گئی اس تحقیق میں جن لوگوں کے بیڈرومز میں تیز رنگوں کا استعمال تھا انھوں نے نیند میں خلل کی شکایت کی۔ جس کے بعد ماہرین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ رنگ آنکھوں کے ذریعے دماغ پر اثرڈالتے ہیں۔ رنگ کئی بیماریوں میں علاج کے طور پر استعمال کئے جاسکتے ہیں۔