7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:38
اسی سالہ خاتون نےماڈلنگ کا ریکارڈ قائم کردیا
نیویارک: امریکی ریاست نیویارک سے تعلق رکھنے والی اسی سالہ ماڈل کارمین ڈیل اوریفائس مسلسل چھیاسٹھ سال سے ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ رہنے پر انکا نام ماڈل کی حیثیت سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔ یہ ہیں ماڈل کارمین جو ابھی تک جوان ہیں۔
کارمین نے تین جون کو اپنی اسی ویں سالگرہ منائی ہے۔ جسکے بعد انھیں طویل ترین عرسے تک ماڈلنگ کرنے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔ پندرہ سال کی عمر سے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والی کارمین چھیاسٹھ سال سے ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں اور انھٰیں آج بھی دنیا بھر کے فیشن شوز میں بطور ماڈل شامل کیا جاتا ہے۔
کارمین پندرہ سے زائد کاسمیٹکس مصنوعات کی برانڈ سفیر بھی رہیں ۔اسی سال کی عمر کے باوجود کارمین کی بطور ماڈل ڈیمانڈ میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔