7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:38
عرس خواجہ اجمیری:پاکستان سے عقیدت مندوں کی شرکت
اجمیر : خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے عرس میں بھارت اور پاکستان سے ہزاروں عقیدت مند شریک ہیں اور دیگر مناجات کے ساتھ پاک بھارت امن کیلئے بھی دعائیں کررہے ہیں۔ بھارتی ریاست راجستھان میں خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے عرس کی تقریبات جاری ہیں۔ پاکستان سے بھی عقیدت مندمزار پر حاضری دے رہے ہیں۔
چادر چڑھانے کی رسم کے دوران پاکستان سے آئے ہوئے جاں نثاروں کا کہنا ہے کہ وہ آرام دہ ،پرسکون سفر اور دیگر انتظامات کیلئے بھارتی حکومت کے شکر گزار ہیں اور بابا اجمیری کے مزار پر پاکستان اور بھارت کے درمیان امن اور خوشگورا تعلقات کیلئے دعائیں کررہے ہیں ۔مزار انسانی بھائی چارے اور اخوت کی علامت ہے ،اس سے پہلے بھارتی حکمراں پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی نے بھی مزار کیلئے چادر بھجوائی تھی ۔