8 جون 2011
وقت اشاعت: 13:42
فاسٹ فوڈ صحت کے لیے انتہائی مضر ہے، طبی ماہرین
کراچی : فاسٹ فوڈ ایسے کھانےکو کہتے ہیں جسے آپ چلتے پھرتے کھا سکیں۔ آجکل کی نوجوان نسل اسے سے بہت متاثر نظر آتی ہے۔ مگر وہ یہ نہیں جانتی کہ فاسٹ فوڈ کا استعمال صحت کے لے انتہائی مضر ہے۔
طبی ماہرین فاسٹ فوڈ کے زیادہ استعمال سے پرہیز کا مشورہ دیتے ہیں، کیوں کہ اس میں کیلوریز کا تناسب حد سے زیادہ ہوتا ہے۔ فاسٹ فوڈ کھانے سے وزن مین تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے آئی کیو لیول پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اِن کھانوں میں استعمال کیے گئے تیز مصالحے اور گوشت کو جلد گلانے کے لیے مختلف کیمیائی اجزا انسانی معدے کو تباہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فاسٹ فوڈ کے بجائے سبزی اور دودھ کا استعمال زیادہ سے زیادہ ہونا چاہیے۔ اس سے جسم توانا اور دماغ چست رہتا ہے۔ مزید یہ کہ سبزیوں سے کولیسٹرول کنٹرول میں رہتا ہے اور دل کے دیگر امراض سے بچا جا سکتا ہے۔