8 جون 2011
وقت اشاعت: 22:44
لاہور: مصور اشتیاق احمد کی پینٹنگز کی نمائش
لاہور : مصور اشتیاق احمد کی پینٹنگز کی نمائش لاہور میں جاری ہے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشعود احمد نے اشتیاق احمد کے فن کو سراہا۔
الحمرا آرٹ گیلری میں جاری مصور اشتیاق احمد کی پنٹنگ کی نمائش دیکھنے کے بعد ڈپٹی اسپیکر رانا معشود احمد خان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں یہ فن اور ثقافت کی دھرتی ہے جو لوگ باہر بیٹھ کر پاکستان کو دہشت گرد کہتے ہیں انہیں ہماری ثقافت اور ٹیلینٹ دکھانے کی ضرورت ہے۔