8 جون 2011
وقت اشاعت: 23:2
بھارت:جنگلی ہاتھی آبادی میں گھس گئے،ایک شخص کو ہلاک کردیا
میسور: بھارت کے جنوبی شہر میسور میں دو جنگلی ہاتھیوں نے ایک شخص کو ہلاک اور متعدد زخمی کردیا بھارتی میڈیا کے مطابق میسور کے قریبی جنگلات سے دو ہاتھی آبادی میں داخل ہوگئے تھے۔
بد مست ہاتھیوں نےآبادی میں املاک کو نقصان پہنچایاکئی مویشی ہلاک کردئےہاتھیوں نےایک شخص کو ہلاک اور متعدد کو زخمی بھی کیا۔
ایک ہاتھی کالج کمپاؤنڈ بھی پہنچ گیا محکمہ جنگلات کے ملازمین نے دونوں ہاتھیوں کو بڑی مشکل کے بعد سنبھالا اور واپس جنگل میں چھوڑ آئے۔