9 جون 2011
وقت اشاعت: 19:40
چہرے کی جھریوں سے ہڈیوں کے ٹوٹنے کا اندازہ لگایا جاسکتاہے
نیویارک : امریکی ماہرین نے ایک دلچسپ تحقیق پیش کی ہے کہ چہرے کی جھریوں سے ہڈیوں کے ٹوٹنے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔
امریکہ میں جاری کیے گئے ایک تازہ تحقیق کے نتائج کے مطابق کسی خاتون کے چہرے کی جھریوں سے ممکنہ طور پر یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے جسم کی کس ہڈی کے ٹوٹنے کا امکان کتنا زیادہ ہے۔ تحقیق کے مطابق انسانی جلد اور ہڈیوں میں پائی جانے والی پروٹین کی اقسام اور سطح کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔
اگر چہرے یا گردن پر بہت زیادہ جھریاں موجود ہوں تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ اس کی ہڈیوں میں پائی جانے والی پروٹین کی کمی کے باعث ان ہڈیوں کے ٹوٹنے کا خطرہ کافی زیادہ ہے۔