9 جون 2011
وقت اشاعت: 19:49
سکھوں کا جوڑ میلہ حسن ابدال میں شروع ہوگیا
حسن ابدال : سکھوں کے پانچویں گروار جن دیو جی مہاراج کی چار سو پانچ ویں برسی کے موقع پرجوڑ میلہ کی تین روزہ تقریبات گرد وارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں شروع ہوگئی ہیں ۔
میلے میں شرکت کیلئے بھارت سے ایک سو آٹھ سکھ یاتریوں سمیت پاکستان، افغانستان اور دنیا بھر سے سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچ گئے ہیں ۔ حسن ابدال میں تین روزہ قیام کے دوران سکھ یاتری ماتھاٹیکی ، اشنان اور دیگر مذہبی رسومات ادا کریں گے ۔
سکھ یاتریوں کی حسن ابدال آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پانچ سو سے زائد پولیس اہلکار سکھ یاتریوں کی حفاظت کیلئے تعینات کیے گئے ہیں ۔