9 جون 2011
وقت اشاعت: 19:59
گرم موسم میں سبزیوں اور پھلوں کازیادہ استعمال کرناچاہیے
کراچی : ملک میں گرمی کی شدت برقرر ہے۔ جس کی وجہ سے مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گرم موسم میں پانی اور سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔
ماہرامراض جلد ڈاکٹر جاوید فاروقی کے مطابق سورج کی تیز روشنی میں جانے سے جلد زیادہ متاثر ہوتی ہے ۔ شدید گرمی سے بچنےکے لیے ضروری اقدامات کرنے چاہیے اور اس موسم میں سبز سبزیوں اور پھلوں کا زیادہ استعمال کرناچاہیے ۔
یورولوجسٹ ڈاکٹر نواز چغتائی نے کہا کہ گرمیوں کے موسم میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرناچاہیے ۔ کم پانی پینے سے گردوں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور گردوں کی بیماریاں پید اہوتی ہیں۔