تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
12 جون 2011
وقت اشاعت: 0:33

جھلس جانے والے حصے پر پانی ڈالنا سود مند ہے، طبی ماہرین

کراچی : جلنے یا جھلسنے کی صورت میں متاثرہ حصے پر ٹوتھ پیسٹ یا ہلدی کا استعمال فائدہ مند نہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ طریقہ کار غلط ہے۔



ماہرین کے مطابق متاثرہ حصے پر پانی ڈالنا چاہیے۔ اسطرح اندرونی اعضاء متاثر ہونے سے محفوظ رہتے ہیں۔ جھلسے ہوئے حصے پر ٹوتھ پیسٹ لگانے یا پرانے طریقے آزمانے سے مریض کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ جھلسنے سے انسانی کھال زیادہ متاثر ہوتی ہے۔ جھلسے ہوئے حصے پر زیادہ سے زیادہ پانی ڈالنا چاہیے۔ تا کہ آگ کی تپش جسم کے اندرونی حصوں کو متاثر نہ کر سکے۔ جھلس جانے سے انسانی جسم کے نمکیات ضائع ہو جاتے ہیں۔ مریض کے لیے پانی اور پھلوں کا تازہ رس مفید ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.