13 جون 2011
وقت اشاعت: 6:32
چین: کم عمر محنت کش بچے کے عزم نے ناممکن کو ممکن بنادیا
بیجنگ : چین کے صوبے گوانگ زو میں تیرہ سالہ محنت کش بچے کی بیمار والدہ کی سرجری کردی گئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لوویکی کی ماں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ لیکن ٹیومر کا مکمل علاج کرنے کیلئے ابھی مزید آپریشن ہوں گے۔
تیرہ سالہ لو ویکی پر گزشتہ سال والد کی وفات پر خاندان کی کفالت کی ذمہ داری آن پڑی۔۔ ابھی کچھ ماہ ہی گزرے تھے کہ اس کی ماں کو برین ٹیومر ہوگیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ برین ٹیومر کے علاج کیلئے ایک لاکھ یوآن خرچ آئیں گے۔ کم عمری کو مجبوری بنانے کے بجائے لو ویکی نے بیمار ماں کے علاج کا عزم کیا اور گھر سے تین سو چالیس کلومیٹر دور شہر جا کر جوتے پاش کرنے لگا۔
لو ویکی کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کے جوتے پالش کرکے ایک سو یوآن روزانہ کمالیتا ہے مگر یہ رقم اس کی ماں کیلئے علاج کیلئے انتہائی کم تھی۔ میڈیا پر کم عُمر چینی محنت کش بچے کی خبر آنے کے بعد ڈاکٹروں نے لو ویکی کی ماں کا آپریشن کردیا۔ چین کے پُرعزم بچے کی ہمت اور محنت نے اس کی ماں کا علاج ممکن بنادیا ۔