13 جون 2011
وقت اشاعت: 6:32
تئیس انچ کافلپائنی شہری دنیا کا سب سے پستہ قدآدمی قرار
لاس اینجلس : ساڑھے تئیس انچ کے فلپائنی شہری کو دنیا کا سب سے چھوٹے قد کا آدمی قرار دیاگیا ہے۔ تئیس انچ چھوٹا۔۔جُنرے بالاونگ دیکھنے میں کوئی چھوٹا بچہ نظرآتا ہے مگر اس کی عمراٹھارہ برس ہے۔ جُنرے کانام گنیز بک آف ورلڈریکارڈ میں سب سے چھوٹے قد کے آدمی کے طور پر درج کیا گیا ہے۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے کے لئے امیدوار کی عمر کم ازکم اٹھارہ سال ہونا ضروری ہے۔جوں ہی جُنرے اٹھارہ برس کا ہوا اسکانام ورلڈریکارڈمیں شامل کرلیاگیا۔ اس سے قبل دنیا کے پستہ قد آدمی کا ٹائیٹل نیپال کے تھاما میگر کے نام تھا جس کا قد چھبیس انچ تھا۔