تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 جون 2011
وقت اشاعت: 8:41

لذیذ پھل انار کے ہرا دانے میں شفا ہے

کراچی : ایک انارسو بیمارصدیوں سے یہ محاورہ سنتے آرہے ہیں۔ انار کا نام آتے ہی منہ میں پانی بھر آتا ہے۔ قدرت نے اس رسیلے پھل میں بیش بہا فوائد رکھے ہیں۔



تحقیق کے مطابق انار کا استعمال کینسر اور آرتھراٹس جیسی مہلک بیماریوں سے بچاتا ہے۔ اس پھل کے متواتر استعمال سے بڑی عمر میں الزائمر سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ انار میں موجود جزو اینٹی آکسیڈنٹس کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھتا ہے اور شریانوں میں خون کے بہاؤ میں بہتری لاتا ہے۔ اس کے علاوہ انار کے استعمال سے جسم میں خون روانی کے ساتھ گردش کرتا ہے جس کے باعث دماغ چاق و چوبند اور جسم تندرست رہتا ہے۔



انار میں کئی طرح کے وٹامنز شامل ہیں جن میں وٹامن اے، سی اور ای سر فہرست ہیں۔ انار دانت اور ہڈیوں کے لیے انتہائی مفید ہے اور اس کے کھانے سے بینائی کو تقویت ملتی ہے۔ انار کے استعمال سے جلد صحت مند رہتی ہے اور کئی طرح کی ایلرجیز سے بچا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.