تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
14 جون 2011
وقت اشاعت: 5:45

گرمیوں میں لیچی کا استعمال بہت مفید ہے

کراچی : کھٹی میٹھی لیچی، گرمیوں کا خاص پھل ہے۔ ماہرین کے مطابق اس موسم میں لیچی کا استعمال نہایت ہی مفید ہے۔ لیچی میں مختلف قسم کے غذائی اجزاء خصوصا وٹامنز بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ لیچی میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔



روزانہ سو گرام لیچی کا استعمال پورے دن کی وٹامن سی کی ضرورت پوری کردیتا ہے۔ لیچی میں چکنائی بہت کم ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ پھل تمام عمر کے افراد کے لیے فائدے مند ہے۔ تازہ لیچی اسکن بہتر بناتی ہے اور جسم کو طاقت دیتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.