14 جون 2011
وقت اشاعت: 5:46
ٹما ٹر ہائی بلڈ پر یشر ،کولیسٹرو ل سے محفو ظ رکھتا ہے
کراچی : ٹماٹر سبزی کے ساتھ ساتھ پھل کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔ چاہے سالن میں ڈالیں، سلاد میں استعمال کریں یا پھر اس کا سوپ پیئں، ٹماٹر قدرت کی عطا کردہ انتہائی مفید سبزی ہے۔
ایک حا لیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سر خ ٹما ٹرو ں کا استعمال بلند فشا ر ِ خو ن اور خو ن میں کو لیسٹرو ل کی سطح کو کم کر نے میں مددگار ثابت ہوتاہے ۔ ٹماٹروں میں پا ئے جا نے والے جُز "لائی کوپین" کی روزانہ پچیس ملی گر ام مقدار خون میں چکنا ئی کی سطح کو دس فیصد تک کم کرتی ہے۔
ماہرین کا یہ کہنا ہے کے ٹما ٹر کو پکا کر کھا نا یا اس کا پیسٹ استعمال کر نا کچے ٹما ٹر کھا نے سے زیا دہ فا ئدہ مند ثا بت ہو تا ہے۔ ٹماٹر کا متواتر استعمال دل کے متعدد امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔ ٹماٹر وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ رنگ بھی نکھارتا ہے اور اس کا جوس جوڑوں کے درد میں آرام دیتا ہے۔