14 جون 2011
وقت اشاعت: 5:46
آشرم سے گاندھی کا چشمہ چوری ہوگیا،تحقیقات جاری
ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر کےآشرم سے گاندھی کے زیراستعمال چشمہ آٹھ ماہ قبل چوری ہونے کا انکشاف ،دیگراشیا محفوظ نامعلوم چور دوتالے توڑکر چشمہ لے گیا۔
بھارت کی مغربی ریاست کے سیوا گرام آشرم کو بھارت کے رہنما مہاتما گاندھی المعروف باپو کا چشمہ انکی پوتی نرمل دیوی نے عطیہ کیا تھا،آشرم کے منتظمین کے مطابق بیس نومبر دوہزار دس کو مقامی وقت کےمطابق دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب چشمہ غائب ہوا ،پہلے تو آشرم اسٹاف اور دیگرذرائع سے تلاش کیا گیا نہ ملنے پر پولیس کو اطلاع دیدی گئی۔
بھارتی باپو نے ناگ پور سے پچھتر کلومیٹر کے فاصلے پر وردہ کے علاقے کا انیس سو چھتیس میں دورہ کیا تھا اور یہ آشرم قائم کیا تھا۔ اس آشرم سے گاندھی کا چشمہ غائب ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔