14 جون 2011
وقت اشاعت: 19:29
پھل اور سبزیاں کھائیں، چہرے کو جھریوں سے بچائیں
نیویارک : پھل اور سبزیاں کھائیں، چہرے کو جھریوں سے بچائیں۔جی ہاں ماہرین کہتے ہیں کہ پھل اور سبزیان بڑھاپے کو تیزی سے بڑھنے سے روکتی ہیں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ چہرے کو اگر جھریوں سے بچانا ہے تو پلاسٹک سرجری کروانے کے بجائے پھلوں اور سبزیوں کااستعمال بڑھا دیں۔
طبی ماہرین کے مطابق پھلوں اور سبزیوں میں قدرتی طور پر ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جوجلد کو تروتازہ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔۔ خوراک کا اثر جلد پر بھی ہوتا ہے۔ جبکہ پھلوں میں کچھ ایسے وٹامنز موجود ہوتے ہیں جو جلد کو کینسر سے بچاتے ہیں۔