15 جون 2011
وقت اشاعت: 6:28
ایک سوتیئیس کمروں پرمشتمل مہنگاترین گھرفروخت
لاس اینجلس: لاس اینجلس میں ایک سوتیئیس کمروں پرمشتمل مہنگاترین ایک گھر بالآخر برطانوی خاتون کوپندرہ کروڑڈالرسےزائد میں فروخت کردیاگیا۔ چھپن ہزارپانچ سواسکوائر فٹ رقبے پرتعمیر شدہ دی مینر نامی یہ گھرٹی وی اسٹارٹوری اسپیلنگ کی والدہ کینڈی اسپیلنگ کی ملکیت تھی ۔
اس گھرکی قیمت اس سےقبل پندرہ کروڑڈالرلگی تھی مگرکینڈی نےاس قیمت پرفروخت کرنےسےانکارکردیااورپھریہ گھربرطانوی ارب پتی اورفارمولاون ٹائیکون بیرنی ایکلسٹون کوپسندآگیا جواپنی شادی کےبعد اس گھرمیں بسنا چاہتی ہیں ۔