15 جون 2011
وقت اشاعت: 8:9
کھیرا معدہ کی جلن، تیزابیت اور السر سے بچاتا ہے، تحقیق
ٹوکیو : کھیرا ایک بہت مزیدار سبزی ہے۔ اسے چاہے سلاد کے ساتھ کھائیں یا پھر خالی کھائیں۔ کھیرا کھانےسے صحت تندرست اور جسم کا نظامِ ہضم درست رہتا ہے۔ جاپان میں کی گئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھیرے میں کچھ ایسے وٹامنز پائے جاتے ہیں جو معدہ کی جلن ،تیزابیت اور السر سے بچاتا ہے۔
کھیرے میں کاربوہائیڈریٹس،پروٹین اور کیلشیم کا ایک خاص تناسب سے موجود ہوتا ہے،جس کی وجہ سے معدہ میں جانے والی غیر ہاضم غذا اور تیزابیت والی اجزا آسانی سے تحلیل ہو جاتے ہیں اور السر سے بچاؤ ممکن ہو سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ ماہرین کھیرے کے جوس میں بھی بے شمار فوائد بتاتے ہیں۔ نہار منہ ایک گلاس کھیرے کا جوس پینا ناصرف قوت بخش ہے بلکہ اس سے جسم فربہ بھی نہیں ہو پاتا ۔