30 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:53
بچہ کئی گھنٹوں تک دیواروں کے درمیان پھنسا رہا
بیجنگ…چین میں ایک بچے کو چھپن چھپا ئی کھیلنا اس وقت مہنگا پڑ گیا جب وہ کئی گھنٹو ں تک دیو اروں کے درمیان پھنسا رہا ۔آ ٹھ سالہ یہ بچہ کھیل کے دورا ن اپنے دو ستوں سے چھپنے کے لیے دو دیوا روں کے درمیان مو جو د معمو لی سے خلا ء میں چھپ گیا جہاں سے نکلنا اس کے لیے مشکل ہوگیا ۔ اس کے دو ست بھی جب اس کو یہاں سے نکا لنے میں نا کا م رہے تو ریسکیو ورکرز کو بلا یا گیا جوتقریباً دو گھنٹو ں کی کو ششوں کے بعد اسے یہاں سے نکا لنے میں کا میا ب ہو ئے ۔