5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
دنیا کے سب سے زیادہ عاشقانہ مزاج انٹرنیٹ یوزرز ایتھنز میں
یوں تو انٹرنیٹ محبت اور دوستیاں پوری دنیا میں عام ہو چکی ہیں لیکن ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے یو نا ن کے شہر ایتھنز کے شہری اس کام میں سب سے زیا دہ ماہر ہیں۔ World Flirtation League کے تحت کی گئی اس تحقیق کے مطابق ایتھنز کے شہری آ ن لائن دوستیاں اور معاشقے کرنے میں لندن اور پیرس سے بھی آ گے ہیں اور ایتھنز کا ایک عام شہری ایک مہینے میں اوسطا ً پچیس اعشاریہ سات (25.7) مرتبہ آن لائن فلرٹ کر تا ہے جبکہ روس کے شہر ماسکو کے باسی اس سلسلے میں دوسرے نمبر ہے ۔ حیرت انگیز طور پر رومانوی شہر پیرس کے رہائشی اس معاملے میں بہت پیچھے ہیں اور اس فہرست میں اڑتیسویں (38) نمبر پر آئے ہیں۔