8 اگست 2015
وقت اشاعت: 9:32
بولیویا میں نان بائیوں کی ہڑتال سے گھریلو خواتین پریشان
لاپاز ...... بولیویا میں نان بائیوں کی ہڑتال سے گھریلو خواتین پریشان ہوگئیں۔ فوجی اہلکاروں نے نان بائیوں کا کام سنبھال لیا۔بولیویا میں حکومت کی جانب سے گندم پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کے خلاف نانبائیوں نے اڑتالیس گھنٹے ہڑتال کر دی ہے۔ ہڑتال کے باعث بیکریوں پر لوگوں کا رش لگ گیا۔ حکومت نے بحران سے نمٹنے کے لیے فوج طلب کر کے اہلکاروں کو روٹیاں بنانے کا ٹاسک دیا ہے ، لاپاز شہر میں سات فوجی بیرکوں کو عارضی بیکریوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ جہاں فوجی اہلکار دھڑا دھڑ روٹیاں تیار کر رہے ہیں۔