8 اگست 2015
وقت اشاعت: 9:34
برازیل : شہری نے چوروں کو دم دبا کر بھاگنے پر مجبور کر دیا
برازیلیا...........برازیل میں شہری نے بروقت ذہانت کا استعمال کر کے چوروں کو دم دبا کر بھاگنے پر مجبور کر دیا۔برازیل کا ایک شہری جیسے ہی اپنے گھر کے گیراج میں داخل ہوا،اس کے پیچھے گھس آئے تین چور،جن کا ارادہ تھا اس شخص کو لوٹنے کا،لیکن چوروں کو کھانی پڑی منہ کی کیونکہ گاڑی میں بیٹھا شخص تھا ہوشیار ،جیسے ہی ایک مسلح چور نے لوٹنے کی نیت سے گاڑی کا دروازہ کھولا،اس شخص نے چوروں پر فائرنگ شروع کر دی اور زخمی چوروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔