8 اگست 2015
وقت اشاعت: 10:6
لاڈلا کتا چیسٹر لُڈلو بیٹھے بٹھائے ایم بی اے ہو گیا
نیو یارک.......نیو یارک ٹائمز کی جاری کردہ فہرست میں ایگزیکٹ کی ایک روچ وِل یونیورسٹی بھی ہے۔ اس یونیورسٹی نے چند ڈالرز کے عوض ایسی ڈگری بھی جاری کردی، جس کا مالک لکھنا پڑھنا کیا، بات کرنا بھی نہیں جانتا۔یہ عجب کہانی ہے تو کچھ پرانی، لیکن ایسی نہیں کہ آسانی سے بھلائی جا سکے۔ ایک امریکی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق 2009ء میں روچ وِل یونیورسٹی سے چیسٹر لُڈلو نے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔آپ سوچ رہے ہوں گے آخر چیسٹر لڈلو ہے کون؟ تو جناب آن لائن ڈگری حاصل کرنے والا چیسٹر ورمونٹ میں رہتا ہے اور کوئی انسان نہیں بلکہ ایک کتا ہے۔ جی !گھوم گیا ناں دماغ؟ اس کتے کی مالکن نے اپنے لاڈلے پیٹ کے لیے 499ڈالرز کے عوض روچ وِ ل یونیورسٹی سے صرف 3ہفتوں میں آن لائن ڈگری حاصل کی۔ ڈگری کے ساتھ ڈگری کی تصدیق کرنے والا ایک ایکری ڈیٹیشن سرٹیفیکیٹ بھی ملا۔ یوں، مالکن کے پیار نے ایک کتے کو ماسٹرز ان بزنس ایڈمنسٹریشن بنادیا۔ چیسٹر کی مالکن کا مقصد یہ دکھانا تھا کہ آن لائن ڈگری کا حصول کتنا آسان ہوتا ہے۔ کتے کو جعلی ڈگری بیچنے والی اس یونیورسٹی روچ ول کا نام بھی ان سیکڑوں جعلی تعلیمی اداروں میں شامل ہے جو مبینہ طور پر ایگزیکٹ نے انٹرنیٹ پر بنا رکھی ہیں۔