22 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 18:43
چھوٹو نامی ڈیڑھ فٹے بیل کی کراچی بھر میں دھوم
کراچی......نہ رنگت ایسی کہ دل میں اُتر جائے اور نہ گوشت اتنا کہ فریزر بھر جائے۔ قد صرف ڈیڑھ فٹ اور نام ہے چھوٹو ۔یہ ہے وہ ناٹا اور نٹ کھٹ بیل جس نے کراچی میں دھوم مچا رکھی ہے۔
نہ پہاڑ جیسا قد کاٹھ، نہ منوں گوشت اور نہ رنگت ایسی کہ غرور ہونےلگے، لیکن اس کے باوجود کراچی کا یہ چھوٹو، فلم منٹو کی طرح بڑا رش لے رہا ہے۔اس کے چھوٹے سائز پر نہ جائیں، دو دانٹوں اور اتنے سے قد کے باوجود قیامت کا شریر ہے۔
چھوٹو کی یہی خاصیت، ا س کی فین فالو اِنگ میں دن دُگنا اور رات چوگنا اضافہ کررہی ہے۔ علاقہ مکین کہتے ہیں کہ علاقے میں رونق چھوٹو کے دم سے ہے۔ جب ٹک ٹک کرکے چلنے والا چھوٹو قربان ہوگا تو بہت یاد آئے گا۔
بکرے،اس بیل کو دیکھ کر کنفیوزڈ ہورہے کہ قد میں چھوٹا ہونے کے باوجود اس کے حصے 7کیوں ہیں۔ ڈیڑھ فٹ کا یہ چھوٹو، اسے دیکھنے آنے والے بہت سے بچوں سے عمر میں بڑا ضرور لیکن قد میں چھوٹا ہے۔