تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
23 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 4:59

غلیل سے نشانہ بازی میں مہارت رکھنے والا امریکی شخص

نیو یارک......یوں تو بچپن میں غلیل سے نشانے بازی کرنا ہر بچے کو ہی پسند ہوتا ہے تاہم امریکا میں شخص نے غلیل سے ایسی نشانے بازی کی ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے مائیکل میک کلوئر نامی اس ماہر نشانے باز شخص نے غلیل کے ذریعے ایک منٹ میں 13کینزکو کامیابی سے ہِٹ کرتے ہوئے اپنی مہارت کا عملی ثبوت پیش کیا۔

مائیکل نے ایک منٹ میں 13کینزکو غلیل سے نشانہ بناتے ہوئے چینی شخص کا ایک منٹ میں10کینز کوغلیل سے اُڑانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے،ٹھیک کہتے ہیں مہارت ہو تو ایسی۔۔!!

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.