26 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 7:31
سیلفی کا جنون اس سال بارہ افراد کی جان لے چکا ہے
لندن......... سیلفی جنون کی حد تک لوگوں کے سروں پر سوار ہوچکی ہےاور اکثر لوگ خطرناک مقامات پر سیلفی لینے کی کوششوں میں اپنی جان تک گنوا بیٹھے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق اس سال سیلفی لینے کی کوششوں میںمرنے والوں کی تعداد شارک کے حملے میں مرنے والوں سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔
موقع کویادگاربناناموت کےمنہ میں جانےکابھی سبب بن سکتاہے۔ رواں سال شارک مچھلی کے حملوں میں اتنے افراد نہیں مارے گئے جتنے سیلفی لیتے ہوئے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ رواں سال سیلفی لیتے ہوئے 12 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ شارک کے حملوں میں صرف 8 افراد ہلاک ہوئے ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت میں تاج محل پر سیلفی لیتے ہوئے 66 سالہ جاپانی سیاح دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔
سیلفی لینے کے دوران مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ لوگ اس دوران اپنے ارد گرد کے ماحول سے غیر مانوس ہوجاتے ہیں اور ان کی ساری توجہ اپنے فون پر ہوتی ہے،اس سال زیادہ تر اموات ٹرین پر سیلفی لیتے ہوئے ہوئیں۔سیلفی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے باقاعدہ طور اس حوالے سے مہم شروع کی گئی ہے جس میں لوگوں کو خطرناک مقامات پر سیلفی لینے سے خبردار کیا گیا ہےاور بہت سے مشہور مقامات پر سیلفی لینے پر پابندی لگادی گئی ہے۔