29 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 9:47
برازیل کے اسٹیڈیم میں400سے زائد جوڑوں کی اجتماعی شادی
ساؤ پولو..... برازیل کے شہرساؤ پولومیں گذشتہ روزایک بڑی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ارینا کورینتھیانز اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی اجتماعی شادی کی اس تقریب میں400سے زائد جوڑے شادی کے بندھن میں منسلک ہوگئے۔
مقامی حکومت کی جانب سے منعقد کی گئی اس اجتماعی تقریب کے دوران شادی کے بندھن میں بندھنے والے تمام جوڑے کم آمدنی والے غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے تھے اور اپنی شادی کا اخراجات نہیں اُٹھا سکتے تھے۔
تقریب میں 9ہزار سے زائد افراد نے شرکت کرکے نئے جوڑوں کو ڈھیر ساری مبارکبادیں دیں اور ان کی نئی زندگی کیلئے نیک تمناؤں کااظہار کیا جبکہ اس موقع پر ملٹری بینڈ کی جانب سے میوزک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔