29 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 10:59
فرانس ونگ سوٹ پہن کر بیس جمپنگ کا مظاہرہ
پیرس......فرانس کے پہاڑی علاقے میں بہادر خطروں کے کھلاڑیوں نے ونگ سوٹ پہن کر بیس جمپنگ کا مظاہرہ پیش کیا۔جان کو خطروں میں ڈال کر ان کھلاڑیو ں نے ونگ سوٹ پہن کر آزاد پرندوں کی طرح پہاڑوں سے چھلانگیں لگا کر اڑتے ہو ئے بیس جمپنگ کی اور کسی بھی نقصان کے بغیر زمین پر پیرا شوٹ کھول کر کامیابی سے اترے۔
اس کرتب کے دوران ان نو جوانوں کی خوشی قابلِ دیدنی تھی جبکہ یہ انتہائی مشکل تھا۔ ذرا سی بھی غلطی انھیں موت کے منہ میں لے جاسکتی تھی۔