30 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 12:36
کینیڈین لڑ کی کابیک وقت وائلن بجانے اور ہو لا ہو پنگ کا مظاہرہ
اوٹاوہ .....ہو لا ہو پنگ اور وائلن بجا نا دو نو ں ہی مشکل کا م ہیں جنہیں ایک ساتھ کر نا کسی چیلنج سے کم نہیں لیکن کینیڈا میں ایک نو عمر لڑکی یہ دونو ں کا م ایک ساتھ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ لڑکی کندھے پر وائلن رکھ کر چا روں اطراف سریلے سر بکھیرتی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ کمر کے ساتھ ہو لا ہو پ بھی گھما کراپنے فن کا اس طرح مظاہرہ کرتی ہے کہ دیکھنے والے حیرت زدہ رہ جاتے ہیں۔