30 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 17:0
دنیا کے طویل القامت کتے کی سب سے پست قامت کتے سے ملاقات
نیویارک......امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دنیا کے سب سے طویل القامت کتے کی سب سے پست قد کتے سے ملاقات کرائی گئی، جس میں دونوں کتوں نے ایک دوسرے کو حیرانی سے دیکھا۔
مشی گن سے تعلق رکھنے والا 42.2انچ لمبا یہ کتا Zeusاپنے سے کئی گنا چھوٹے ڈاگی میاں سے ملا تو کچھ حیران ہی نظر آیا جبکہ دوسری جانب 4انچ کے Boo Booتو اتنا خوش مزاج ثابت ہوا کہ فوراً ہی بڑے میاں کا دوست بن گیا ۔