تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:43

چین میں شیشے سے بنا دنیا کا بلند ترین پُل عوام کیلئے کھول دیا گیا

بیجنگ ......یوں تو پل آمدو رفت میں آسانی کے لئے بنائے جاتے ہیں لیکن چین میں ایک پل ایسا بھی ہے جس سے گزرنا کمزور دل افراد کے بس کی بات نہیں۔

چین کے وسطی صوبہ ہونان میں 590 فٹ بلند پل عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے جس کی بلندی سے انسانوں کے دل دہل جاتے ہیں ، شیشے کا بنا یہ پل اپنی ساخت کے حوالے سے نہ صرف چین بلکہ دنیاکا بھی پہلا پل ہے۔

شیشے سے بنا یہ خوفناک پل نیشنل جیولوجیکل پارک میں قائم کیا گیا ہے جس کی تعمیر میں استعمال کیا جانے والا شیشہ 24 ملی میٹر موٹا اورعام شیشے سے 25 گنا زیادہ مضبوط ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.