3 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 19:47
چین میں اجتماعی شادی کی منفرد تقریب، قدیم روایت پر عمل
بیجنگ......چین میں اجتماعی شادی کی منفرد تقریب منعقد کی گئی، قدیم روایت کے تحت دلہنیں اور دولھے پوری تقریب میں خاموش رہے۔
چھ دولہا، دولہن کی جوڑی اور باراتی۔ وینیو ہے چین کے شہر ناننگ کا مندر۔ شادی کی تمام رسومات ادا کی گئیں قدیم چینی انداز میں ۔ پوری تقریب میں دولہا دولہن خاموش نظر آئے اور شادی کی رسمیں ادا کی گئیں آنکھوں کے اشاروں سے۔ لوگوں کی بڑی تعداد اس منفرد شادی سے خوب محظوظ ہوئی۔