تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:35

سب سے لمبا مرد اور سب سے چھوٹی خاتون کی ملاقات

ماسکو.......روس میں ہوئی دو منفرد انسانوں کی ملاقات ۔ ایک دنیاکا سب سے طویل القامت شخص تو دوسری سب سے چھوٹی خاتون۔یہ ملاقات ماسکو کے ایک شاپنگ مال میں ہوئی ۔

ان دونوں غیر معمولی قدو قامت کے افراد کو ایک ساتھ دیکھ کر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے ۔ دنیا کے سب سے لمبے مرد سلطان کوسین کا تعلق ترکی اور سب سے چھوٹی خاتون جیوتی ایمگی Jyoti Amge کا اتعلق بھارت سے ہے ۔

دونوں اس موقع پر خوش گوار موڈ میں نظر آئے ۔ لوگ بھی انہیں اپنے قریب دیکھ کر خوش ہوئے ، ان سے باتیں کیں اور تصویریں بھی بنوائیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.