تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:35

امریکا میں قدیم عمارت پر 3Dپروجیکشن کا شاندار مظاہرہ

فلاڈیلفیا......امریکی شہرفلاڈیلفیا کی ایک قدیم عمارت پر گذشتہ دنوں 3Dپروجیکشن کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا۔

تقریباً 200برس قدیم سٹی ہال کی اس عمارت پر ایک کمپنی کی جانب سے منعقد کئے گئے لائٹ شو اور تھری ڈی پروجیکشن نے عمارت کو دلفریب رنگوں میں نہلا دیا۔

تھری ڈی پروجیکشن کے اس مظاہرے کے دوران 300فٹ چوڑی سٹی ہال کی عمارت لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی جبکہ اس دوران گرافکس اور میوزک کے استعمال نے عمارت کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.