8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:3
جنوبی کوریا: 4لاکھ89ہزار ناکارہ سی ڈیز کا حیرت انگیز شاہکار
سیول........جنوبی کوریا میں 4لاکھ89ہزار ناکارہ سی ڈیز سے عمارت کے گِرد تیار کردہ حیرت انگیز شاہکار۔جنوبی کوریا میں200 ماہر آرٹسٹوں نے ناکارہ اور استعما ل شدہ سی ڈیز(CDs)کو دوبارہ سے کا ر آمد بناتے ہو ئے عمارت کے گِردآرٹ کا ایک ایسادلکش شاہکار تخلیق کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔
180میٹر لمبی اور30میٹر اونچی عمارت کی اس دیوار پر لوہے کی جالیوں میں مہارت سے نصب کی گئیں سی ڈیز کا یہ شاہکار نہ صرف دنیا کا سب سے بڑا سی آرٹ ہےبلکہ 4لاکھ 89ہزار سی ڈیز کی مدد سے بنا یہ انوکھا نمونہ گنیز ریکارڈ بک میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔