تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:19

ٹانگوں سے محروم شخص کا ایک منٹ میں 44 پش اَپس کا ریکارڈ

تبلسی .......ہمت مرداں مددِ خدا، جارجیا میں دو نوں ٹانگو ں سے محروم باہمت شخص نے ثا بت کر دیا ہے کہ دنیا میں کو ئی کام بھی ناممکن نہیں۔

23 سالہ نو جوان تیمور دادیانی نے ایک منٹ میں44 پش اپس کر کے نا صرف منفرد ترین کام کیا بلکہ عالمی ریکارڈ بھی اپنے نا م کرلیا۔

اس نو جوان نے اپنے دو نوں ہا تھوں کے سہارے جسم کا بو جھ زمین سے اوپر بلند کیا اور کما ل مہار ت سے جسمانی معذوری کو ذہن میں رکھے بغیر تھو ڑے تھوڑے وقفے سے ایک منٹ میں چالیس پش اپس کر کے کامیابی کے جھنڈے کے گا ڑ دئیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.