تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 16:36

نیویارک جیل کے قیدیوں نے ہاورڈ یونی ورسٹی کے طلبا کو مات دے دی

نیویارک....... نیویارک جیل کے قیدیوں نے ہاورڈ یونی ورسٹی کے ہونہار طالب علموں کو مات دے دی۔ جیل صرف سزا کاٹنے کی جگہ نہیں بلکہ یہاں مجرموں کومثبت زندگی گزارنے کے اصول بھی سکھائے جاتے ہیں،اس کی مثال نیویارک جیل ہے،جس کےقیدیوں کی قابلیت کےسامنے ہاروڈ یونی ورسٹی کے طلبا کی قابلیت دھری کی دھری رہ گئی۔

گزشتہ برس ہاروڈ یونی ورسٹی کی اسی ٹیم نے ورلڈ ڈیبیٹ چیمپئن شپ میں فتح کے جھنڈے گاڑے تھے لیکن طلبا کی اس ٹیم نےایک دوستانہ تقریری مقابلے میں نیویارک جیل کے چھ قیدیوں کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے۔ یہ مقابلہ مشرقی نیویارک کی ایک جیل میں ہوا جہاں جیل کی انتظامیہ نے فن خطابت کے شوقین قیدیوں کی دلچسپی کے لئے ایک کالج سے منسلک خصوصی کورس ترتیب دیا تھا۔

تقریری مقابلے میں قیدیوں نے ایسے ٹھوس دلائل دئیے جس کے آگے ہاورڈ کے طلبا کےدلائل کھوکھلے ثابت ہوئے ، قیدیوں کی تیاری دیکھ کر ججز بھی حیران رہ گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.