تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 15:15

فرانسیسی شخص نے پتھریلے رستوں پر چلنے والی گاڑی بنالی

پیرس.........فرانس کے ایک شخص نے ایسی گاڑی بنائی ہے جو اونچے نیچے اور پتھریلے راستوں پر بآسانی چلائی جاسکتی ہے۔

فرانسیسی آرکیٹیکٹ نے اس منفرد گاڑی کو 7 سال سے زائد عرصے میں تیار کیا ہے، اسے بجلی کی مدد سے چلایا جاتا ہے اور یہ چارگھنٹے تک چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

گاڑی کے ہر پہیے میں موٹر نصب ہے جس کی مدد سے اس کے ٹائروں کو گھومنے میں کوئی دشواری نہیں ہوتی اور یہ گاڑی پتھریلے راستوں پر بھی بآسانی چلتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.