10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 16:43
لاہور کی سڑکوں پر پنک رکشے فراٹے بھریں گے
لاہور....... پاکستان کے دل لاہور کی سڑکوں پر خواتین باقاعدہ پنک رکشا چلانا شروع کر دیں گی۔پاکستانی خواتین نے پنک رکشا کی ڈرائیونگ سیکھ کرثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی طرح مردوں سے پیچھے نہیں۔
اب لاہور میں متعدد نئے پنک رکشے آ گئے ہیں، جنہیں لڑکیاں ذوق وشوق سے چلائیں گی۔ ان لڑکیوں کا کہنا ہے کہ اب وہ بسوں اور ویگنوں میں دھکے کھانے کی بجائے پنک رکشے میں آیا جایا کریں گی۔
پنک رکشے کی مالک زر اسلم کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کو خود مختار بنانے کے لئے انہیں مفت ڈرائیونگ سکھا رہی ہیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ وہ پنک رکشہ بہت آرام دہ ہے اور اس میں وہ خود کو محفوظ محسوس کر تی ہیں۔
ایک نہیں ،دو نہیں اب لاہور کی سڑکوں پر دوڑیں گے بیسیوں پنک رکشے،جنکی سواریاں ہوں گی خواتین اور ڈرائیور بھی خواتین۔