10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 18:35
جنوبی افریقہ میں بین الاقوامی بوٹ شو کا آغاز
کیپ ٹائون........جنوبی افریقہ میں بین الاقوامی بوٹ شو کا آغاز ہوگیا۔ کیپ ٹاؤن میں منعقد کیے گئے اس میلے میں امریکا، فرانس اور دیگر ملکوں کے شرکا حصہ لے رہے ہیں۔
شو کے دوران ایسی کشتیا ں بھی پیش کی گئیں،جس میں ضروریات زندگی کی تمام اشیا موجود ہیں۔ نمائش میں شارک نما، پانی اور خشکی میں چلنے والی موٹر بوٹ بھی سب کی توجہ کا مرکز بنی رہی، کشتیوں کا یہ عالمی میلہ3روز تک جاری رہے گا۔