تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
11 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:31

ہیری پورٹر کا دیوانہ میکسیکن وکیل

نیویارک......ہیری پورٹر کے مداح میکسیکن وکیل نے فلمی سیریز سے جڑی ہزاروں یادگاری اشیاء جمع کرکے اپنا نام گینز ریکارڈ بک میں درج کرالیا۔میکسیکن وکیل آشر سلوا ورگاس کو اگر دنیا میں ہیری پورٹر کا سب سے بڑا مداح کہاجائے توکچھ غلط نہ ہوگا۔

میکسیکو سے تعلق رکھنے والے آشر ورگاس پچھلے15سالوں سے ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم سیریزہیری پورٹر کے مختلف کرداروں اور فلم سیٹ سے جڑی یادگار اور نادر ونایاب اشیاء جمع کر نے میں مشغول ہیں۔پیشہ ور وکیل ورگاس کے مجموعے میں ہیری پورٹر سے منسوب کم وبیش4ہزارسے زائدچھوٹی بڑی اشیاء موجود ہیں جنہیں اب با قاعدہ طور پر ایک میوزیم کی شکل میں ڈھال کر عوام کیلئے بھی کھول دیا گیا ہے ۔

ورگاس کے اس غیر معمولی شوق کو حال ہی میں عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے جب اسکا نام سب سے بڑا ہیری پورٹر مجموعہ رکھنے والے شخص کی حیثیت سے گینز ریکارڈ بک میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.