تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:4

امریکا میں شوہر حضر ات کی بیگما ت کو کندھو ں پر اٹھا کر دو ڑ

نیویارک ......امریکا میں بیگما ت کو کندھو ں پر اٹھا کر دوڑنے کی سولہویں سالانہ ریس کا انعقاد کیا گیا ۔

امریکی ریاست Maine میں منعقد کیے گئے اس سالانہ ریس میں دنیا بھر سے سینکڑوں جو ڑ وں نے شرکت کی اور کسی لڑائی جھگڑے کے بغیر اپنی اہلیہ کو کندھوں پر اٹھانے کیلئے راضی ہو گئے۔

ریس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں شامل شرکاء کو ناصرف اپنی بیگمات کو کندھوں پر اُٹھانا تھابلکہ گھاس پھوس سے بنی رکاوٹوں اور کیچڑ سے بھرے گڑھوں کو عبور کر کے مقررہ فاصلہ بھی تیز رفتار ی سے طے کرنا تھا۔

مرد حضرات اور ان کی بیگمات کو اس نئے روپ اورایکشن میں دیکھنے اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے سیکڑوں مقامی افراد اور سیاح بھی وہاں مو جود تھے۔فاتح جوڑے کو دیگر تحائف کے ساتھ 750ڈالر کی نقدی رقم بھی دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.