تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:56

ایل ای ڈی کرسٹل لائٹس کا دلکش فن پارہ

ٹوکیو......جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ماہر فن کاروں نے ایک مقامی آرٹ میوزیم میں ہزاروں دلکش LED کرسٹل لائٹس سے ایسا دلکش فن پار ہ تیار کیا ہے جودیکھنے سے تعلق رکھتا ہے ۔

جاپان کے ٹیک آرٹ اسٹوڈیو"ٹیم لیب"کے ماہر آرٹسٹوں نے ہزاروں رنگ برنگی چھوٹی بڑی تھری ڈی لائٹس کو ایک ہال نما کمرے میں نصب کیا ہے جواسمارٹ فون سے کنٹرول کی جاتی ہیں، ان لائٹس کوجس ڈیزائن میں ڈسپلے کیا جائے فوری جگمگا تے ہو ئے موسیقی کی دھنوں پر رقص کرتی اوررنگ بھی تبدیل کر تی ہیں۔

ان رنگ برنگی کرسٹل روشنیوں سے سجے اس دلفریب نظارے سے لطف اندوز ہو نے کیلئے روزانہ سیکڑوں افراد نے میوزیم کارخ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.