21 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:16
ہالینڈ میں انوکھے ڈیزائن کی چھتری متعارف
ایمسٹرڈیم .........ہالینڈ کے ایک ماہر شخص نے چھتری کا ایسا انوکھاڈیزائن متعارف کروایا ہے جوناصرف آپکو بارش میں بھیگنے سے تحفظ فراہم کرتی ہے بلکہ شدید آندھی اور طوفان میں بھی اپنی اصل حالت میں برقرار رہتی ہے۔
روایتی انداز کی چھتریوں سے ہٹ کرسائیکل ہیلمٹ نمایہ چھتری اس طرح تیار کی گئی ہے کہ 70میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے طوفان اور تیز ہوائیں بھی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں ۔
اب چاہے موسم کتنا بھی خراب کیوں نا ہو بس اس چھتری کو اپنے ہمراہ رکھیں جو تیز آندھی اور طوفان میں بھی آپکو یقینی تحفظ فراہم کریگی۔