22 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 15:47
امریکی عدالت میں بیوی کا شوہر کیخلاف آنسوؤں کا ثبوت
نارتھ کیرولینا.......امریکا کی ایک عدالت میں سابقہ بیوی نے شوہر کے خلاف دی انوکھی گواہی، ملزم کے آنسوئوں کو بطور ثبوت پیش کردیا۔
آنسوئوں سے دل پگھلتے تو دیکھے، لیکن انہی آنسوئوں کو ثبوت کے طور پر استعمال کرنا پہلی بار سنا، امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں ہوئی ایک کیس کی انوکھی سماعت، جس میں زیادتی کیس کے ملزم کی بیوی نے اپنے شوہر کے آنسوئوں کو بطور ثبوت پیش کیا۔
ملزم میٹ سوک نے دو ہزار چودہ میں اپنے بے گناہ ہونے کی اپیل دائر کی تھی،میٹ کی سابقہ بیوی نے شوہر کے آنسوئوں کو بطور ثبوت پیش کیا۔ اس نے کہا کہ اسے اس وقت اپنے شوہر پر شک گزرا جب اخبار میں حملہ آور کا خاکہ دیکھ کر وہ رونے لگ گیا تھا۔
اس پر ملزم کے وکیل صفائی نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ رونے کا مطلب یہ نہیں کہ ملزم واقعی مجرم ہے، جبکہ عدالت کا کہنا تھا کہ آنسوئوں کو بطو ثبوت پیش کیا جاسکتا ہے۔ میٹ سوک ورجینیا میں بھی کئی جرائم میں ملوث ہے۔