تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 16:36

لاہور کے چڑیا گھر میں پانی کا گھوڑا چل بسا

لاہور....... لاہور کے چڑیاگھر کا ’راجا‘ چل بسا،چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دریائی گھوڑا کچھ عرصے سے بیمار تھا ۔

لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دریائی گھوڑا راجا اپنی طبعی عمر کے آخری سالوں میں تھا اور کچھ عرصے سے بیمار چلا آرہا تھا، اس کا علاج جاری تھا لیکن ہفتے کی صبح چل بسا ۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق دریائی گھوڑے کی موت کی وجہ جاننے کےلیےاس کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.