24 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 17:32
لمبے قد کا فائدہ، برطانوی قیدی کو جیل سے رہائی مل گئی
لندن.......لمبا قد فائدہ دے گیا، برطانیہ میں سات فٹ دو انچ لمبے قیدی کو صرف اس لیے رہائی مل گئی کہ نہ تو اسے قیدیوں کے کپڑے پورے آتے تھے اور نہ ہی وہ بیڈ پر پورا آتا تھا۔
برطانیہ میں سات فٹ سے زیادہ قد کے Tiny نام کے ایک شخص کو چوری کے الزام میں ڈھائی ماہ قید کی سزا سنائی گئی لیکن وہ جیل انتظامیہ کے لیے درد سر بن گیا ۔ نہ تو اسے قیدیوں کے کپڑے پورے آتے تھے اور نہ ہی جیل میں اس کے سائز کا بیڈ موجود تھا۔
جیل انتظامیہ نے ٹنی سے جان چھڑانے کے لیے معاملہ عدالت کے سامنےرکھ دیا۔ جج نے ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹنی کو رہائی کا حکم دے دیا ، لیکن وہ کہتے ہیں ناں کہ چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہ جائے ۔ موصوف کو رہائی راس نہ آئی، واپس جاتے ہی پرانی حرکتیں شروع کر دیں اور لمبو میاں ایک بار پھر واپس جیل آگئے ۔