تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 22:20

سنگاپور کی 50 ویں سالگرہ، رنگا رنگ ریور فیسٹول شروع

سنگاپور.......سنگاپور کی 50 ویں سالگرہ کا جشن منانے کیلئے رنگا رنگ ریور فیسٹول شروع ہوگیا،ماہر آرٹسٹوں نے دریا کے اوپر فضا میں شاندار کر تب دکھا کر دیکھنے والوں کو خوش کر دیا ۔

سنگاپور کی 50 ویں سالگرہ منانے کیلئے جشن کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا ہے، دریا کنارے تین روزہ ریور فیسٹول شروع ہوتے ہی لوگوں کی دلچسپی بڑھ گئی۔

پانی کے اوپر سفید لباس پہنے 42 ماہر پرفارمر زنے رسیوں سے لٹک کر خوبصورت کرتب پیش کیے ، دیکھنے والوں نے اس حیران کن پرفامنس کی خوب داد دی اور آرٹسٹوں کی مہارت کو سراہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.